the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے


 ٹینس اسٹار ثانیہ مرزر نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار  ملک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں خواتین کے ساتھ جانوروں کی طرح کا سلوک برتا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ میں جنوبی ایشیا کی خواتین  کے حقوق کی سفیر منتخب ہونے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  میں ’ثانیہ مرزا‘ بننا بہت ہی مشکل کام ہے، ایک خاتون ہونے کی وجہ سے مجھے اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اگر میری جگہ کوئی مرد ہوتا تو اسے ان میں سے بہت سے تنازعات کا سامنا کرنا ہی نہ پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری موجودہ حکومت خواتین کے ساتھ



معاشرے میں ہونے والے امتیازی سلوک کے حوالے سے بات کر رہی ہے لیکن ہمیں اس تفریق کو ختم کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ملک  میں جنسی برابری کو اگرچہ سب تسلیم کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس حوالے سے بات کرتے ہیں اور کچھ خاموش رہتے ہیں اور میں نے بولنے کا انتخاب کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ایک دن سب برابری کی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کے ساتھ تفریقی سلوک روا رکھا جاتا ہے، خواتین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے، اس سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مردوں کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ خواتین بھی اپنے کاموں کے لئے باہر جا سکتی ہیں جب کہ خواتین کو بھی اپنی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.